راولپنڈی۔ سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ سے بلغاری کمپنی کے بیش قیمت زیورات کے حصول سے متعلق نئے کیس میں سابق وزیراعظم تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں ایف آئی اے کے ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے تاہم ملزمان کے وکیل سلیمان صفدر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی