ایک آسٹریلوی سرکس پرفارمر، شیرلوٹ ’چارلی‘ میتھ نے ایک دن میں ایریل ہُوپ کے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے۔ 23 سالہ شیرلوٹ میتھ، جو کہ آسٹریلوی ریاست وکٹوریا سے تعلق رکھتی ہیں، نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ایریل ہُوپ سمرسالٹ (قلابازیوں) اور طویل مدت تک ایریل ہُوپ پر کندھے کے سہارے لٹکنے کا ریکارڈ بنانے کا چیلنج اٹھایا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے شیرلوٹ نے کہا کہ انہوں نے اپنی انسٹاگرام فیڈ پر ایریل ہُوپ سمرسالٹ کا ریکارڈ دیکھا اور چونکہ وہ اس فن کو تقریباً سات یا آٹھ سال سے کر رہی تھیں، تو انہوں نے سوچا کیوں نہ خود کو چیلنج کیا جائے اور دیکھا جائے کہ وہ کتنی قلابازیاں لگا سکتی ہیں۔
شیرلوٹ نے مزید بتایا کہ ٹریننگ کے دوران وہ 45 قلابازیاں لگا چکی تھیں، جبکہ ریکارڈ 47 کا تھا۔ اس لیے انہوں نے اپنی ٹریننگ کو مزید سخت کیا اور پھر ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی۔ سمرسالٹ کے ریکارڈ میں ہیمسٹرنگ کی تکلیف اور مزید مشکلات تھیں، اور وہ اس کوشش کے بعد چکرا گئیں تھیں اور بمشکل کھڑی ہو پا رہی تھیں۔
شیرلوٹ میتھ نے 53 قلابازیاں لگا کر ایریل ہُوپ سمرسالٹ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کیا، جبکہ ایریل ہُوپ پر کندھے کے سہارے 63.18 سیکنڈ تک لٹک کر دوسرا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ ان کی یہ شاندار کامیابیاں سرکس پرفارمنس کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوئیں۔