اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق، 25 نومبر کو تمام سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ شہر میں موجودہ سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ یہ بندش صرف اسلام آباد تک محدود ہوگی اور اس کا اطلاق دیگر علاقوں پر نہیں ہوگا۔