اسلام آباد۔پارک ویو سٹی اسلام آباد کے درجنوں رہائشیوں نے گھروں کی تعمیر کے چار سال بعد دوسری بار ڈویلپمنٹ چارجز عائد کرنے پر سوسائٹی آفس کے سامنے شدید احتجاج کیاہے۔ رہائشیوں نے CDA، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کا نوٹس لیں، شفاف تحقیقات کرائیں اور سوسائٹی انتظامیہ کو جوابدہ بنائیں۔!
احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی ڈویلپمنٹ چارجز کی مد میں بڑی رقم ادا کر چکے ہیں، مگر سوسائٹی انتظامیہ نے شفاف جواب دیئے بغیر دوبارہ چارجز عائد کر دیئے ہیں۔ اس اقدام کو سراسر غیر منصفانہ، غیر شفاف اور بلیک میلنگ ہے
انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ اس پُرامن احتجاج کو دبانے کے لیے سوسائٹی انتظامیہ نے مبینہ طور پر کرائے کے افراد بلوا کر مظاہرین کے سامنے لا کھڑا کیاگیا، تاکہ خوف و ہراس پیدا کیا جا سکے۔ یہ عمل نہ صرف غیراخلاقی ہے بلکہ شہری آزادیوں کے سراسر خلاف ہے۔
متاثرہ رہائشیوں نے سوسائٹی انتظامیہ سے درج ذیل سوالات اٹھادیئےجس کے مطابق • پہلے سے ادا شدہ ڈویلپمنٹ چارجز کا شفاف حساب کیوں فراہم نہیں کیا جا رہا؟ مسائل کے حل کے بجائے دباؤ ڈالنے اور دھمکانے کا راستہ کیوں اپنایا گیا؟ کیا شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق کی کوئی قدر باقی نہیں رہی؟
متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ یاگرچہ پلاٹ خریدتے وقت یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ تمام اخراجات شامل ہیں، لیکن اب خریداروں کو اچانک بھاری بھرکم ترقیاتی چارجز کے نوٹس موصول ہو رہے ہیں۔ کچھ رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں فی مرلہ 10 سے 20 لاکھ، اور پانچ مرلہ کے پلاٹ پر 50 ہزار روپے تک ادا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کمرشل پلاٹس کے لیے صورت حال مزید سنگین ہے، جہاں پلاٹ کی لوکیشن جیسے کارنر یا جھیل کے سامنے ہونے پر اضافی چارجز لیے جا رہے ہیں، جو مبینہ طور پر چار کروڑ روپے تک جا پہنچے ہیں۔ایسے اچانک مالی مطالبات نے لوگوں کو کنفیوژ اور مشتعل کر دیا ہے۔ بہت سے افراد پہلے ہی قبضے اور یوٹیلیٹی چارجز سمیت مکمل ادائیگیاں کر چکے تھے۔اب، کئی سال بعد دوبارہ ادائیگی کے مطالبات نے کمیونٹی میں وسیع پیمانے پر احتجاج کو جنم دیا ہے۔
آج کل ایسے اجتماعات اور ہڑتالیں عام ہو گئی ہیں، جہاں متاثرہ افراد ایک جیسے مسائل کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں۔ عوام کا مؤقف واضح ہےپراپرٹی کے لین دین میں دھوکہ دہی ناقابل قبول ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
متاثرین مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پارک ویو سٹی کے رہائشیوں کا صبر اب جواب دے چکا ہے۔ وہ سوسائٹی کی ظالمانہ پالیسیوں اور ترقیاتی چارجز کے نام پر کی جانے والی لوٹ مار کے خلاف ہیڈ آفس کے سامنے سراپا احتجاج بن چکے ہیں۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اب ظلم اور غنڈہ گردی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور وہ اپنے حقوق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔