اسلام آباد۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینہ چوک اور جناح ایونیو انٹرچینجز منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کیا اور منصوبوں میں جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا
اس موقع پر متعلقہ افسران سمیت کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس نے جاری کاموں پر انہیں بریفننگ بھی دی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبوں کے مختلف حصوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور منصوبوں میں حائل سروس لائنز کی منتقلی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور منصوبوں پر 24/7 کام کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کے مختلف حصوں پر بیک وقت تعمیراتی کام کو یقینی بنا کر رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور منصوبوں کو ان کی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے معیار میں کس قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔