حکومت نے شہر میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے 41 ایمرجنسی اینٹی سموگ اسکواڈز تشکیل دے دیے ہیں، اور لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) نے بتایا کہ ایمرجنسی اینٹی سموگ اسکواڈز کی تشکیل کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر دھواں چھوڑنے والی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ اس دوران سینکڑوں موٹرسائیکلیں ضبط کر لی گئی ہیں۔
سی ٹی او نے مزید کہا کہ اینٹی سموگ اسکواڈز کا مقصد صرف اور صرف ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے جو فضائی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں۔ ان اسکواڈز کو ایک بڑی ٹرک بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ دھواں چھوڑنے والی موٹرسائیکلوں کو ٹرک میں لوڈ کر کے قریبی تھانوں میں بند کیا جا سکے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ موٹرسائیکلوں کے مالکان سے بیان حلفی اور کاغذات جمع کر کے جب تک موٹرسائیکل درست نہیں ہو جاتی، اسے واپس نہیں کیا جائے گا۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ تینوں شفٹوں میں 41 ٹیمیں اس وقت شہر بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔ لاہور ٹریفک پولیس روزانہ 25 لاکھ روپے سے زائد جرمانے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر عائد کر رہی ہے۔
عمارہ اطہر نے اس موقع پر کہا کہ روزانہ سینکڑوں ہیوی ٹریفک اور ٹریکٹر ٹرالیوں کو بند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند ماحول اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے تمام شہریوں کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی۔