اسلام آباد۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود خان نے نجی کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں نواز شریف نے بچوں کے لیے مختلف پراجیکٹس کا آغاز کیا گیا ،بچوں کو لیپ ٹاپ، اسکالر شپ اور دیگر وظائف سے بھی نوازا گیا تھا ،وزیر اعظم نے ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز کیا گیا، اس سال ملک کا سب سے بڑا ہنٹ ہو گا ،حکومت نے آتے ہی ہاکی پر توجہ دی اور 12 سال بعد ٹیم نے میڈل جیتا ،شہباز شریف نے ارشد ندیم کو بھی موقع دیا اس نے ملک کا نام روشن کیا ،پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور کھلاڑی بھی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ،عثمان وزیر اور اطہر نامی کھلاڑیوں نے بھی ملک کے لیے میڈل حاصل کئے ہیں ،کل کرکٹ کی ٹیم انڈیا سے ہاری، ہم ایک نئی ٹیم بنانے جارہے ہیں ،ہمارا ہدف ایشن گیمز اور آنے والے ورلڈ کپ ہیں، پورے ملک میں اسپورٹس اکیڈمی بنانے جارہے ہیں ،پاکستان میں وزیراعظم یوتھ پروگرام پر دن رات کام کر رہے ہیں ،آج کی طالبات پاکستان کے لیے رول ماڈل ہوں گی اور ملک کا نام روشن کریں گے ،پاکستان کا مستقبل آج کے نوجوان بچے اور بچیوں کے ہاتھوں میں ہیں۔