لاہور۔چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں اور ان کی اہلیہ فرحت مشہود کی قیادت میں حلقہ PP-172 میں خواتین کے لیے ایک شاندار مینا بازار اور جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں روزگار، تعلیم اور ترقی کے بے شمار مواقع فراہم کیے گئے۔ ایونٹ میں خواتین کو 100% اسکالرشپس، لیپ ٹاپ اور E بائیکس کی تقسیم، نیٹ ورکنگ مواقع اور ٹریننگ سیشنز کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ اس کے علاوہ، کھانے پکانے، گلوکاری، آرٹس اینڈ کرافٹس، اور برائیڈل میک اپ جیسے دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں خواتین نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ کرکٹ گراو¿نڈ، لیاقت چوک، سبزہ زار میں منعقد ہونے والے اس مینا بازار میں خواتین کو خود انحصاری اور ترقی کے بہترین مواقع فراہم کیے گئے، جو ان کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔