ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مضر کولیسٹرول کی کم سطح دماغی بیماریوں جیسے ڈیمینشیا اور الزائمرز کے خطرات کو کم کر سکتی ہے۔
جرنل آف نیورولوجی، نیوروسرجری اینڈ سائیکیاٹری میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، وہ افراد جن میں لِپوپروٹین کولیسٹرول کی سطح 70 mg/dl سے کم ہوتی ہے، ان میں 130 mg/dl سے زیادہ کولیسٹرول رکھنے والے افراد کے مقابلے میں ڈیمینشیا کے خطرات 26 فیصد اور الزائمرز کے خطرات 28 فیصد کم پائے گئے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ کولیسٹرول کو کم کرنے والی ادویات، جیسے اسٹیٹنز، دماغی بیماریوں کے خلاف اضافی تحفظ فراہم کر سکتی ہیں۔
تحقیق کے سربراہ اور سول کی ہیلائم یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا کہ اس تحقیق کے نتائج ڈیمینشیا سے بچاؤ کے لیے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو مناسب حد تک رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔
محققین نے کہا کہ ابتدائی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اسٹیٹنز کے استعمال سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم کرنے سے بعض دماغی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، لیکن بعد کے اعداد و شمار سے یہ ثابت ہوا ہے کہ کم ایل ڈی ایل کولیسٹرول ڈیمینشیا کے خطرے میں اضافہ نہیں کرتا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔