اسلام آباد: ملک بھر میں آج عید الفطر انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر ملک بھر کی مساجد اور عید گاہوں میں نماز کے اجتماعات منعقد ہوں گے، جن میں لاکھوں شہری شریک ہوں گے۔ نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد اور کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ نماز عید کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دیں گے۔ نماز کے بعد بیشتر افراد اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان جائیں گے۔ گھروں میں عید کی خوشیوں کے موقع پر میٹھے پکوان تیار ہوں گے، اور ناشتے کے بعد کچوری، حلوہ پوری کا دور چلے گا۔ بچے عیدی کا تبادلہ کریں گے اور گھروں میں مہمانوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ عید کی خوشیوں میں اضافے کے لیے خصوصی پکوان تیار کیے جائیں گے، اور خاندان بھر کے افراد ایک دوسرے کی ضیافت سے لطف اندوز ہوں گے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version