ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل اپنی نئی ڈیوائس آئی فون 17 ایئر کی رونمائی کی تیاری کر رہی ہے۔ آئی فون 17 ایئر ایک نہایت پتلا ماڈل ہوگا جس میں ایک کیمرا نصب ہوگا اور اس کا پچھلا ڈیزائن بھی نیا ہوگا۔
اس ڈیوائس کے کیس کی لیک ہونے والی تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فون کے پچھلے حصے میں کیمرے کے لیے ایک نیا ابھار موجود ہے جو فون کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پھیلا ہوا ہے۔
یہ ڈیوائس بہت ہلکی ہوگی اور اب تک کا سب سے پتلا آئی فون (بنیادی طور پر 5.5 ملی میٹر) ہوگا۔ فون میں 4 ملی میٹر کا ڈائنامک آئی لینڈ ہوگا جس میں صرف ایک کیمرا ہوگا۔
فون کے سامنے والے حصے میں 6.9 انچ کا ایل ٹی پی او سپر ریٹینا ڈسپلے ہوگا جو ڈائنامک آئی لینڈ نوچ کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔ ایپل کے ابتدائی طور پر پورٹ لیس ڈیوائس متعارف کرانے کے منصوبوں کے باوجود، یہ ڈیوائس یو ایس بی-سی پورٹ کے ساتھ پیش کی جائے گی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔