مصری اور اماراتی ماہرینِ فلکیات نے عیدالفطر 2025 کی متوقع تاریخوں سے متعلق اپنی پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا، جس کے تحت آخری روزہ 29 مارچ (ہفتہ) کو ہوگا اور عیدالفطر 30 مارچ (اتوار) کو منائے جانے کا امکان ہے۔

چاند نظر آنے کے امکانات
مصری ماہرین کے مطابق، دنیا کے تقریباً 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کی توقع ہے۔ ان شہروں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔

اماراتی ماہرین کی پیشگوئی
دوسری جانب، اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر 30 مارچ (اتوار) یا 31 مارچ (پیر) کو ہوسکتی ہے۔

ان کے مطابق، 29 مارچ کو دوپہر 2:58 بجے (مقامی وقت) پر شوال کا چاند پیدا ہوگا، تاہم چونکہ سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر صرف 3 گھنٹے ہوگی، اس لیے چاند دیکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔ اگر چاند نظر نہ آیا تو عید 31 مارچ (پیر) کو منائی جائے گی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version