مشہور اداکار اور میزبان دانش تیمور نے نوجوانوں کو اچھی بیوی کی تلاش سے متعلق ایک قابلِ غور نصیحت کر دی۔
رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دانش تیمور نے اپنے تجربے اور مشاہدات کی روشنی میں نوجوانوں کو ایک اہم پیغام دیا۔
انہوں نے کہا، “جو لڑکے ایک بہترین ہمسفر کی خواہش رکھتے ہیں، انہیں سب سے پہلے خود کو بہتر انسان بنانا چاہیے۔”
دانش تیمور کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے، اور اگر آپ خود اچھے انسان ہوں گے تو ان شاء اللّٰہ آپ کو ایک نیک اور اچھی بیوی ضرور ملے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا، “اگر آپ خود اچھے ہیں تو یہ ممکن نہیں کہ آپ کو ایسا شریکِ حیات ملے جو آپ کے مزاج سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔”
یاد رہے کہ دانش تیمور کی شادی معروف اداکارہ عائزہ خان سے 2014 میں ہوئی تھی اور یہ جوڑی دو بچوں کے والدین ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔