عالمی اداروں کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں بھارت ایک بار پھر فضائی آلودگی میں سب سے آگے نکل گیا، جس کی بنیادی وجہ ماحولیاتی تحفظ میں حکومت کی ناکامی کو قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق، 2024 میں دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں سے 13 بھارتی شہر شامل ہیں، جہاں فضائی آلودگی کی سطح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے۔
سوئس ایئر کوالٹی ٹیکنالوجی کمپنی آئی کیو ایئر کی جانب سے جاری کردہ ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2024 کے مطابق، بھارت دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔
فہرست میں افریقی ملک چاڈ پہلے، بنگلادیش دوسرے، پاکستان تیسرے، کانگو چوتھے اور بھارت پانچویں مقام پر ہے۔
دارالحکومتوں کی درجہ بندی میں، نئی دہلی بدترین فضائی آلودگی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد چاڈ، بنگلادیش، کانگو اور پاکستان کے دارالحکومت شامل ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ صرف 7 ممالک ایسے ہیں جو عالمی ادارہ صحت (WHO) کے فضائی معیار کے معیارات پر پورا اترے، جن میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، بہاماس، بارباڈوس، گریناڈا اور اسٹونیا شامل ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔