اسلام آباد ۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی تجویز کو منظور کر لیا ہے، اور اس پر آئندہ ماہ فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، بجلی کے بنیادی نرخوں میں ایک سے دو روپے فی یونٹ کمی ہونے کا امکان ہے، اور نیپرا و وزارت توانائی کو نرخوں میں کمی کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

ڈسکوز کی نجکاری میں تاخیر پر آئی ایم ایف نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری نہیں لائی گئی تو پاور سیکٹر میں بہتری ممکن نہیں۔

مزید برآں، آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔

پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں پر آج اہم مذاکرات ہوں گے، جبکہ ایف بی آر کی طرف سے ریونیو، زرعی ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس پر بھی بات چیت جاری ہے۔

عید کے بعد گورننس کے معاملات پر مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا نیا وفد پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version