نئی دہلی ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں اگر بھارت کو شکست ہوتی ہے تو بھارتی کپتان روہت شرما بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو سکتے ہیں۔

بھارتی اخبار “رونامہ جاگرن” کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 9 مارچ کو اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں اگر بھارت کو ہار کا سامنا ہوتا ہے تو روہت شرما کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں۔

بورڈ ذرائع نے روہت شرما کے مستقبل کے بارے میں جیت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، لیکن ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا فیصلہ صرف بھارتی کپتان خود کریں گے۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل جیتتا ہے تو امکان ہے کہ روہت شرما صرف ایک کھلاڑی کے طور پر کھیلیں گے اور ان کی جگہ کپتانی ہاردک پانڈیا یا شبمن گل کو سونپی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب، آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد روہت شرما شدید تنقید کا شکار ہو چکے تھے، جبکہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں فتح کے بعد وہ مختصر فارمیٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

بھارتی ٹیم کی اگلی ٹیسٹ سیریز جون میں انگلینڈ کے خلاف ہے، اور بھارت کا اگلا بڑا ہدف 2017 میں ون ڈے ورلڈکپ جیتنا ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version