اسلام آباد۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے، جہاں 9 مارچ بروز اتوار بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی کے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گی۔

آئی سی سی امپائر آف دی ایئر، ایلنگ ورتھ، جو 2023 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، ان دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان گروپ اے کے میچ کے آفیشل تھے، جس میں بھارت نے 44 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں ایک سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے اپنی جگہ بنائی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دے کر فیصلہ کن جیت حاصل کی۔انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جی ایس ٹی کے مطابق دوپہر 1:00 بجے شروع ہوگا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version