راولپنڈی ۔بنوں کینٹ پر گزشتہ روز ہوئے حملے میں ہلاک کئے گئے کل دہشت گروں کی تعداد 16 ہوگئی ہے، جبکہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے پانچ بہادر اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ 2025 کو بنوں چھاو¿نی پر خوارج عناصر کی جانب سے ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی۔

حملہ آوروں نے چھاو¿نی کی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی مستعد اور دلیرانہ کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن انداز میں ناکام بنا دیا۔ مایوسی کے عالم میں حملہ آوروں نے دو بارودی گاڑیاں چھاو¿نی کی دیوار سے ٹکرا دیں۔

متعدد خودکش دھماکوں کے باعث چھاو¿نی کی بیرونی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا، جس سے قریبی انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔ بدقسمتی سے، ایک مسجد اور ایک رہائشی عمارت بھی شدید متاثر ہوئیں، جس کے نتیجے میں 13 بے گناہ شہری شہید اور 32 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات نے واضح طور پر اس حملے میں افغان شہریوں کی براہ راست شمولیت کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ شواہد یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ یہ حملہ افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ کی ہدایت پر کیا گیا۔

 

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version