اسلام آباد۔وزیرِاعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان اہم ملاقات طے پا گئی ہے، جو کل اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، وزیرِاعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا حکومتی اتحادی اجلاس بھی متوقع ہے، جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو کل وزیرِاعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچیں گے اور وہ وزیرِاعظم ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی حکومتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ بلاول بھٹو اپنی جماعت کے حکومتی معاہدوں سے متعلق تحفظات وزیرِاعظم کے سامنے رکھیں گے۔

مزید برآں، پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت دیگر اہم معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version