انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ایک نایاب اور عجیب خوف (فوبیا) کا شکار ہیں جسے “mortuusequusphobia” کہا جاتا ہے۔ یہ خوف کیچپ سے متعلق ہوتا ہے۔

32 سالہ لی ووڈمین نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے پیروکاروں کو بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی کیچپ سے شدید خوف ہے۔ انہیں ایسے لوگوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جو ان کے فوبیا کو مذاق سمجھتے ہیں اور اس پر سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

لی نے بتایا کہ جب بھی کوئی شخص میرے سامنے کھانے کی کسی چیز پر کیچپ لگاتا ہے، تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے مجھے گھبراہٹ کا دورہ پڑرہا ہو۔

انہوں نے اپنے گھر میں کیچپ پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اگر انہیں یہ معلوم ہو کہ ان کے قریب کسی کے پاس کیچپ موجود ہے، تو وہ اس سے بچنے کی کوشش کرتی ہیں اور کیچپ سے رابطے میں آنے والی کسی بھی چیز کو فوراً پھینک دیتی ہیں۔

لی کا مزید کہنا تھا کہ وہ کیچپ کی بوتل کو بھی نہیں دیکھ سکتیں اور نہ ہی اسے اپنے قریب رکھنے کی اجازت دیتی ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version