نئی دہلی ۔بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اور کاروباری شخصیت ٹونی بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان کی شادی حال ہی میں لاس اینجلس کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔ تقریب میں تصاویر لینے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

شادی کے بعد یہ جوڑا ہنی مون کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو چکا ہے، تاہم نرگس فخری اور ٹونی بیگ نے ابھی تک باضابطہ طور پر شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

خیال رہے کہ نرگس اور ٹونی کی پہلی ملاقات 2022 میں ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان قربتیں بڑھتی گئیں۔

45 سالہ نرگس فخری کے والد پاکستانی جبکہ والدہ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھتی ہیں، اور ان کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی۔ نرگس نے بالی ووڈ میں راک اسٹار فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جس میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

دوسری جانب، ٹونی بیگ کشمیری نژاد امریکی شہری ہیں، جو اس وقت لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version