بےسُری گائیکی کے باعث مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، اس بار انہوں نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مقبول گانے چھائیاں چھائیاں کو گنگنا کر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔

چاہت فتح علی خان کا یہ نیا گانا دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے دعا کرتے ہوئے لکھا، ’’کاش رمضان میں چاہت فتح علی خان بھی شیطان کی طرح قید ہو جائیں!‘‘

دوسرے صارف نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’اس گانے کے رائٹر کو اپنے بول چوری ہونے پر چاہت فتح علی خان پر مقدمہ کر دینا چاہیے۔‘‘

ایک اور صارف نے شدید ردعمل دیتے ہوئے لکھا، ’’مجھے افسوس ہے کہ میں سن سکتی ہوں… کاش میں بہری ہوتی!‘‘

یہ پہلا موقع نہیں کہ چاہت فتح علی خان سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا نشانہ بنے ہوں۔ اس سے قبل بدو بدی گانے کے ذریعے وہ شہرت حاصل کر چکے ہیں، تاہم اس دوران انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

چاہت فتح علی خان کی بےسُری گائیکی سوشل میڈیا پر ایک مستقل موضوع بنی ہوئی ہے، جہاں کچھ لوگ ان کے انداز کو مزاحیہ قرار دے کر انجوائے کرتے ہیں، جبکہ دیگر انہیں سنجیدگی سے نہ لینے کی تلقین کرتے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version