پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور ہرش وردھن کی رومانوی فلم صنم تیری قسم کی شاندار ری ریلیز کے بعد اس کے سیکوئل کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس بار فلم میں مرکزی کردار کے لیے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلم کے ہدایتکار رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے انکشاف کیا کہ مداحوں کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے صنم تیری قسم 2 میں شردھا کپور کو مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا جا سکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک سوشل میڈیا صارف نے ہدایتکاروں سے درخواست کی کہ وہ سلمان خان کو فلم کا ہیرو نہ بنائیں۔ اس پر ہدایتکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا، “ہم ایسا نہیں کر سکتے، اگر سلمان خان صرف دو منٹ بھی اس فلم کے لیے دے دیں تو یہ ہمارے لیے اعزاز ہوگا، فلم میں کام کرنا تو بہت بڑی بات ہے۔”
واضح رہے کہ صنم تیری قسم کو اس کی ریلیز کے 9 سال بعد دوبارہ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جہاں اس نے پہلے سے زیادہ کامیابی حاصل کی اور شاندار بزنس کیا۔
فلم کی غیر متوقع کامیابی کے بعد میکرز نے اس کے سیکوئل کا اعلان کر دیا، جو اگلے سال 14 فروری، ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔