بارڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے نظم و ضبط کو مزید بہتر بنانے کے لیے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق متعارف کرایا ہے، جس کے تحت کھلاڑیوں کو بیرون ملک ٹور پر اپنے ذاتی اسٹاف رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی، جن میں باورچی بھی شامل ہیں۔ تاہم، بھارتی اسٹار ویرات کوہلی نے اس پابندی کا توڑ نکال لیا۔
رپورٹس کے مطابق، جب بھارتی ٹیم ٹریننگ کے لیے پہنچی تو ویرات کوہلی نے مقامی ٹیم کے ایک منیجر سے بات کی اور اپنی کھانے کی ضروریات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد منیجر کھانے کا پیکٹ لے کر واپس آیا، جس میں ویرات کے سیشن کے بعد کھانے کے لیے کچھ ڈبے تھے۔ جب دیگر کھلاڑی اپنے کٹ بیگ پیک کر رہے تھے، ویرات کوہلی کھانے کا لطف لے رہے تھے اور انہوں نے راستے کے لیے بھی ایک ڈبہ بچا لیا تھا۔
یہ واقعہ بھارتی بورڈ کی جانب سے عائد کیے گئے 10 نکاتی ضابطے کی خلاف ورزی تو نہیں، لیکن ویرات کوہلی کے ذاتی کھانے کی ضروریات کو پورا کرنے کے طریقے پر سوال اٹھاتا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔