اسلام آباد ۔ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے رواں سال لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس تازہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے حوالے سے معلوم ہوا کہ ان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔

ملزمان کو پشت بازار باجوڑ سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان رواں ماہ لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ اس کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ ملزمان نے شہزاد حسین نامی شہری کو یورپ بھیجنے کے لیے 37 لاکھ روپے وصول کیے، اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے متعدد متاثرین سے بھی بھاری رقوم لی تھیں۔

ملزمان کے دیگر ساتھی واجد علی اور شاہ فیصل اٹلی سے اس گینگ کی کارروائیاں چلانے میں ملوث تھے۔ اس کشتی حادثے میں متاثرہ شہری کی موت واقع ہوئی تھی۔

ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں، جن میں ویڈیوز، تصاویر، میسیجز اور بینک ٹرانزیکشنز شامل ہیں۔ حکام نے ملزمان کے زیر استعمال 3 بینک اکاو¿نٹس کو منجمد کر دیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق، لیبیا میں متاثرین کو سیف ہاو¿سز میں قید کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا، اور بعد میں ان کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوانے کی کوشش کی گئی، جو کہ ایک بڑے حادثے کا شکار ہو گئی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version