پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ممتاز فنکار مرزا گوہر رشید اور معروف اداکارہ کبریٰ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

گوہر رشید اور کبریٰ خان نے نکاح کے بعد مقدس سفر کی جھلکیاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیں، جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر مداحوں کے ساتھ بانٹیں۔

ایک تصویر میں دونوں فنکاروں کو خانہ کعبہ کے غلاف کو عقیدت سے چھوتے اور مسکراتے ہوئے یادگار لمحہ قید کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا گیا: ’رب کے حضور 70 ہزار فرشتے گواہ اور رحمت ہم پر برستی ہوئی‘۔

گوہر رشید اور کبریٰ خان کے چاہنے والے اور شوبز سے وابستہ شخصیات انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں، جبکہ مداح محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version