گزشتہ چند سالوں میں مکبینگ ویڈیوز کا رجحان بے حد مقبول ہوا، جہاں یوٹیوبرز کھانے کی بڑی مقدار کھاتے ہوئے اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ اس دنیا میں کئی بڑے نام ہیں، جن میں ایک نمایاں شخصیت جاپانی مکبینگر یوکا کینوشیتا بھی شامل ہیں۔

یوکا کینوشیتا نے اپنی ویڈیوز کے ذریعے لاکھوں فالوورز کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ یوٹیوب پر ان کے 5.2 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔ وہ اس وقت مشہور ہوئیں جب انہوں نے ایک نشست میں 100 برگر اور 600 بروسٹ پیس کھا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

تاہم، حالیہ ویڈیو میں یوکا نے اپنے مداحوں کو مایوس کن خبر سنائی کہ وہ بہت زیادہ کھانے سے ریٹائر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا:
*”میں اب 40 سال کی ہو چکی ہوں اور بہت زیادہ کھانے سے تھکاوٹ محسوس کرتی ہوں۔ میرے لیے یہ سلسلہ جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔”

یوکا نے مزید بتایا کہ ان کی صحت گزشتہ کئی سالوں سے خراب ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ اب پہلے جیسا زیادہ کھانے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔

ان کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے ان کے فیصلے کی حمایت کی جبکہ دیگر نے افسوس کا اظہار کیا۔ لیکن سبھی اس بات پر متفق تھے کہ یوکا کی صحت سب سے زیادہ اہم ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version