نیویارک کی ایک معمر خاتون نے اپنی 104ویں سالگرہ ایک منفرد انداز میں مقامی جیل کا دورہ کرکے منائی۔

لیونگسٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق، لوریٹا نامی خاتون نے ایون نرسنگ ہوم کے عملے کو بتایا کہ وہ اپنی سالگرہ لیونگسٹن کاؤنٹی جیل دیکھ کر منانا چاہتی ہیں۔

شیرف کے دفتر نے ان کی انوکھی خواہش کو قبول کیا اور انہیں جیل کی خصوصی سیر کروائی۔

شیرف کے دفتر نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ جیل کے دورے سے پہلے لوریٹا کی سالگرہ کافی اور کیک کے ساتھ منائی گئی۔ اس دوران انہوں نے شیرف کو اپنی طویل عمر کا راز بھی بتایا:
“بس اپنے کام سے کام رکھو!”

پولیس کے مطابق، لوریٹا نے جیل کی سہولت کا دورہ کرکے بہت لطف اٹھایا اور یہ ان کے لیے ایک یادگار تجربہ رہا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version