مظفرآباد۔آزادکشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کرتے ہوئے اپیل نمٹادی۔سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی،سپریم کورٹ آزادکشمیر نے سردار تنویر الیاس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی

سپریم کورٹ نے سردار تنویر الیاس کیخلاف آزادکشمیر ہائیکورٹ سے نااہلی کیخلاف اپیل نمٹا دی۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر کو ایک ماہ بعد انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا۔اپریل2023میں عدالت نے سردار تنویرالیاس کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیکردو سال کیلئے نااہل کردیا تھا، عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر تنویر الیاس کی وزارت عظمیٰ اور حکومت ختم ہوئی تھی۔ سردارتنویرالیاس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم میں اپیل دائر کررکھی تھی، سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے توہین عدالت نوٹس پرسردار تنویرالیاس نے عدالت سے معافی مانگ لی تھی۔ایک تقریرکی بنیاد پرسردار تنویرالیاس کو سپریم کورٹ اورہائیکورٹ نے ایک وقت میں توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے تھے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version