وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، علی امین گنڈا پور نے 14 دسمبر کو ویلنٹائن ڈے منانے کے حوالے سے ایک منفرد اعلان کیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈا پور نے کہا کہ “دنیا الگ طریقے سے ویلنٹائن ڈے مناتی ہے، لیکن ہم اس دن کو ایک خاص طریقے سے منائیں گے۔”

ویلنٹائن ڈے کا نیا انداز
وزیراعلیٰ نے کہا کہ “دنیامیں دو افراد یہ دن مل کر مناتے ہیں، لیکن ہم پورے صوبے کی عوام کے ساتھ مل کر ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔”

علی امین گنڈا پور کا یہ منفرد اقدام عوام کے لیے ایک سماجی فلاح کی طرف قدم ہے، جس سے نہ صرف ویلنٹائن ڈے کا تصور بدل سکتا ہے، بلکہ صحت کے شعبے میں بھی بہتری لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version