بھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں ایک متنازعہ اقدام سے فتح حاصل کی، جس کے بعد بھارت پر “کنکشن” قانون کا ناجائز فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کیا گیا۔ بھارتی ٹیم نے 15 رنز سے میچ جیت کر 5 میچز کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کی، لیکن اس دوران ایک واقعہ نے شائقین اور سابق کرکٹرز کو غصہ میں مبتلا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، بھارتی بیٹنگ اننگز کے دوران شیوم دوبے آخری گیند پر رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ اس سے کچھ دیر پہلے ان کے ہیلمٹ پر گیند لگی تھی اور وہ اس پر سر درد محسوس کر رہے تھے۔ بعد ازاں، بھارت نے متبادل کھلاڑی کے طور پر ہریشت رانا کو میدان میں اتارا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہریشت رانا کا اس سے قبل بھارت کی جانب سے صرف دو ٹیسٹ میچز میں کھیلنے کا تجربہ تھا، اور یہ ان کا ٹی 20 ڈیبیو تھا۔ انہوں نے اس میچ میں انگلش کھلاڑیوں لیام لیونگسٹن، جیکب بیتھل اور جیمی اورٹن کو آؤٹ کیا، جو ایک شاندار کارکردگی تھی۔
تاہم، آئی سی سی کے قوانین کے مطابق جب کوئی کھلاڑی سر پر چوٹ کھاتا ہے تو اس کا متبادل اس کی پوزیشن اور نوعیت کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ بھارت نے شیوم دوبے کی جگہ فاسٹ بولر ہریشت رانا کو متبادل کے طور پر میدان میں اتار کر اس قانون کا ناجائز فائدہ اٹھایا، کیونکہ دوبے ایک بیٹنگ آل راؤنڈر ہیں، جب کہ رانا ایک اسپیشلسٹ فاسٹ بولر ہیں۔
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر اس فیصلے پر ناراض نظر آئے اور انہوں نے اس پر سوال اٹھایا کہ یہ متبادل کیسے جائز تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیا دوبے فاسٹ بولنگ کرنے لگے تھے یا ہریشت رانا کی بیٹنگ بہت زیادہ بہتر ہو چکی تھی؟ بٹلر نے یہ بھی بتایا کہ انہیں متبادل کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی تھی، اور جب انہوں نے امپائر سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میچ ریفری نے اجازت دی ہے۔ بٹلر نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر ریفری جواگل سری ناتھ سے بات کریں گے۔
سابق انگلش کرکٹرز کیون پیٹرسن اور مائیکل وان نے بھی اس معاملے پر تنقید کی، اور بھارت کے اس متنازع اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ دوسری جانب، بھارتی بولنگ کوچ مورنی مورکل نے بتایا کہ جب دوبے کا سر چکرا رہا تھا تو وہ ڈنر کر رہے تھے، لیکن فوری طور پر ہریشت رانا کو میدان میں اتارا گیا اور انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔
اس پورے معاملے نے کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے، اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ آئی سی سی اس پر کیا ردعمل دیتی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
eng vs ind ind vs eng ind vs eng dream11 ind vs eng dream11 prediction ind vs eng live ind vs eng live match india vs england india vs england 4th t20 highlights india vs england dream11 india vs england dream11 prediction india vs england dream11 team india vs england dream11 team prediction india vs england highlights india vs england live india vs england live match today india vs england match live india vs england pitch report india vs england t20