لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، جہاں درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں، مگر حکومت نے بغیر کسی جواز کے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

عدالت نے اس پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب، جسٹس جواد حسن نے پی آئی اے کے 26 پائلٹوں کے لائسنس کی معطلی کے خلاف دائر درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور سیکریٹری سول ایوی ایشن کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version