اسلام آباد۔ سرکاری اداروں میں خواتین کے خلاف ہراساں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کابینہ ڈویژن میں ایک افسر کی جانب سے ماتحت کو ہراساں کرنے کا کیس سامنے آیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کے این ڈی ونگ کے ڈی ڈی ٹیک فرید احمد کے خلاف ہراسانی کی شکایت درج کی گئی تھی۔
تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد ڈی ڈی ٹیک فرید احمد کو قصوروار پایا۔
کابینہ کے سیکرٹری نے فرید احمد کی تنخواہ کی اضافے کو پانچ سال کے لیے روکتے ہوئے ایک معمولی سزا عائد کی۔
ا س طرح ایک اور واقعہ میں کابینہ ڈویژن میں افسر کی جانب سے ماتحت کو ہراساں کرنے کے معاملے پر کارروائی کی گئی ہے۔
کابینہ کے سیکرٹری نے ملوث افسر کے خلاف معمولی کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں، تاہم افسر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔