ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا نوزائیدہ بچوں کو مستقبل میں کینسر ہونے کا زیادہ خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
سائنسی جریدے سرکولیشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، وہ بچے جو صحت مند دل کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، ان کے مقابلے میں پیدائشی دل کی خرابی کے شکار بچوں میں کینسر کا خطرہ 66 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
دل کی شریانوں یا والوز کے مسائل والے بچوں میں کینسر کے امکانات دوگنا زیادہ پائے گئے۔
شدید نوعیت کی پیدائشی دل کی بیماری میں مبتلا بچوں میں یہ خطرہ مزید بڑھا ہوا نظر آیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج پیدائشی دل کے مسائل والے بچوں کی مسلسل طبی نگرانی اور جلد تشخیص کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں، تاکہ ان میں کینسر کے امکانات کو کم کیا جا سکے اور بروقت علاج ممکن بنایا جا سکے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔