اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، عید الفطر کی تعطیلات پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل 2025 تک ہوں گی۔
ان تعطیلات کے بعد جمعرات 3 اپریل سے سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
اتوار کی ہفتہ وار تعطیل کو شامل کرنے سے، سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر چار دن کی چھٹیاں ملیں گی۔ مزید برآں، ان اداروں میں جہاں ہفتہ بھی تعطیل کا دن ہوتا ہے، ملازمین کو پانچ دن کی تعطیلات حاصل ہوں گی۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔