بھارتی شہر متھرا اور ورنداون اپنے شرارتی بندروں کی حرکتوں کے لیے مشہور ہیں، جو راہگیروں سے سامان چھیننے اور پھر “تاوان” کے بدلے واپس کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں ایک ایسا ہی بندر اپنی انوکھی سودے بازی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
یہ واقعہ ورنداون میں پیش آیا، جہاں ایک بندر نے سام سنگ S25 الٹرا اسمارٹ فون چھین کر اونچی جگہ جا بیٹھا اور مالکان کو واپس کرنے کے لیے اپنی مخصوص شرط رکھ دی۔
انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر بالکونی میں بیٹھا فون کو قابو میں رکھے ہوئے ہے، جبکہ نیچے کھڑے تین افراد اسے مختلف پھلوں کے پیکٹ پیش کر کے فون واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، شرارتی بندر مسلسل انکار کرتا رہا اور کسی بھی پیشکش پر راضی نہ ہوا۔
جب تمام کوششیں ناکام ہوتی نظر آئیں، تو جیسے ہی ایک جوس کا پیکٹ بندر کی پہنچ میں آیا، اس نے فوراً موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جوس جھپٹ لیا اور فون واپس کر دیا۔
یہ دلچسپ واقعہ دیکھنے والوں کو محظوظ کر رہا ہے اور ایک بار پھر ورنداون کے شرارتی بندروں کی ہوشیاری کو ثابت کر رہا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔