80 اور 90 کی دہائی میں اپنی حسین شخصیت اور فطری اداکاری سے شہرت پانے والی زیبا بختیار کی ازدواجی زندگی ہمیشہ نشیب و فراز کا شکار رہی۔
1988 میں ڈرامہ سیریل ‘انارکلی’ سے شہرت پانے والی زیبا بختیار نے بالی ووڈ میں بھی اپنی شناخت بنائی۔ 1991 میں راج کپور کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘حنا’ میں رشی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، جس نے انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی مقبول بنا دیا۔ فلم کی کہانی اور گانوں نے شائقین کے دل جیت لیے۔
زیبا بختیار کی پہلی شادی 1985 میں ہوئی، لیکن محض ایک سال میں طلاق ہو گئی۔ اس کے بعد 1989 میں بھارتی اداکار اور ڈانسر جاوید جعفری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، تاہم یہ شادی بھی ایک سال ہی برقرار رہی۔
بالی ووڈ میں کامیابی کے بعد زیبا بختیار پاکستان واپس لوٹیں اور 1993 میں گلوکار عدنان سمیع کے ساتھ نکاح کیا۔ دونوں نے 1995 میں سید نور کی فلم ‘سرگم’ میں ایک ساتھ کام کیا، جو باکس آفس پر کامیاب رہی۔ لیکن ان کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر مسائل کا شکار ہوئی اور 1996 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔
زیبا بختیار اور عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع کی پرورش زیبا نے خود کی۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں زیبا بختیار نے ناکام شادیوں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدنان سمیع کے بعد میری پوری توجہ بیٹے اذان پر مرکوز تھی، اور وہ مزید کسی نئے تعلق کا خطرہ مول لینے کے لیے تیار نہیں تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایسا شخص بھی نہیں ملا جو میرے اور میرے بیٹے کے لیے بہترین ثابت ہوتا، اس لیے میں نے تنہا زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔