مشہور گلوکارہ نصیبو لال پر تشدد کا تنازعہ بالآخر صلح کے بعد ختم ہوگیا۔
نصیبو لال کے بھائی شاہد کے مطابق، نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہو چکی ہے اور گلوکارہ نے پولیس سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دے دی ہے۔
شاہد نے بتایا کہ ان کی بہن اور بہنوئی کے درمیان اکثر لڑائیاں ہوتی رہتی تھیں، لیکن اس بار بات کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی تھی۔ تاہم، دونوں کے درمیان بات چیت اور رضامندی سے معاملہ حل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بہنوئی کو سمجھایا ہے اور اب یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے نمٹایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، نصیبو لال کے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملے کو مزید طول نہیں دیا جائے گا اور وہ عدالت یا پولیس کی کارروائی سے بچنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور مقدمہ واپس لینے کے لیے باضابطہ درخواست بھی دی جا چکی ہے۔
یاد رہے کہ گلوکارہ نصیبو لال نے اپنے شوہر نوید حسین کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لاہور میں تشدد اور مار پیٹ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔