ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے سلمان خان کے ساتھ انداز اپنا اپنا کے سیکوئل بنانے کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے اور اپنے مداحوں کو خوش خبری سنادی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ انداز اپنا اپنا ٹو کا بننا ہم سب کی خواہش ہے اور اس سلسلے میں ہم نے بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی سے درخواست کی تھی کہ وہ اسکرپٹ پر کام کریں۔
عامر خان نے مزید کہا کہ جیسے ہی اسکرپٹ تیار ہوگا، سلمان خان اور میں اس پر کام کرنے کے لیے تیار ہوں گے اور میرے خیال میں ہمارے شائقین بھی اس فلم کا شدت سے انتظار کریں گے۔
راجکمار سنتوشی کا حوالہ دیتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ اسکرپٹ پر کام جاری ہے اور جیسے ہی وہ تیار ہوتا ہے، ہم دونوں مل کر اس پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سلمان خان سے ملاقات کے بارے میں سوال پر عامر خان نے کہا کہ یہ ملاقات بہت دنوں بعد ہوئی تھی اور یہ ایک شاندار ملاقات تھی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔