نیو یارک۔پاکستانی سفارتکار احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔ وہ اپنے نجی دورے پر امریکا پہنچے تھے۔
احسن وگن کے خلاف کچھ شکایات تھیں، جس کی وجہ سے انہیں لاس اینجلس کے ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ احسن وگن کچھ سال قبل امریکا میں تعینات رہے تھے اور اس کے بعد عمان میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
پاکستانی سفارتکار کی بے دخلی کا کسی بڑے معاملے یا پالیسی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ تاہم، یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ ان کے امریکا میں تعیناتی کے دوران کچھ انتظامی شکایات ہو سکتی ہیں، جس کے سبب یہ کارروائی ہوئی ہو۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ یا ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی آفیشل تحریر موصول نہیں ہوئی ہے، اور نہ ہی پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس بارے میں کوئی وضاحت پیش کی ہے۔احسن وگن کو چھ ماہ قبل ہی ترکمانستان بھیجا گیا تھا۔