چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے بعد ہونے والی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نمائندوں کی غیر موجودگی پر شدید ردعمل کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے وضاحت پیش کر دی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب میں ٹرافی اور دیگر ایوارڈز کی تقسیم کے دوران میزبان پاکستان کو نظر انداز کیے جانے پر پی سی بی حکام نے برہمی کا اظہار کیا تھا اور اس معاملے پر آئی سی سی سے باقاعدہ وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
دبئی میں ہونے والے فائنل میچ کے بعد اسٹیج پر آئی سی سی چیئرمین جے شاہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی، بی سی سی آئی کے سیکرٹری اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے نمائندے موجود تھے، تاہم میزبان ملک پاکستان کا کوئی بھی عہدیدار اسٹیج پر نہیں تھا۔
حالانکہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید تقریب کے دوران وہیں موجود تھے، لیکن آئی سی سی کی جانب سے انہیں اسٹیج پر مدعو نہیں کیا گیا۔
پی سی بی حکام نے اس اقدام پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وضاحت لی جا سکے کہ آخر میزبان ملک کو نظرانداز کیوں کیا گیا؟
پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی غیر موجودگی کے بارے میں پہلے ہی آئی سی سی کو مطلع کر دیا گیا تھا اور یہ واضح کیا گیا تھا کہ سمیر احمد سید پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ماضی میں ہر آئی سی سی ٹورنامنٹ میں میزبان ملک کے نمائندے اسٹیج پر موجود رہے ہیں، مگر اس بار اس روایت کی خلاف ورزی کی گئی جس پر نہ صرف پی سی بی بلکہ شائقین کرکٹ نے بھی شدید مایوسی کا اظہار کیا۔
آئی سی سی کا مؤقف
اس تنازعے پر آئی سی سی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ “چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پی سی بی چیئرمین کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، مگر وہ شریک نہیں ہوئے۔”
آئی سی سی نے مزید کہا کہ “ہم تمام ٹورنامنٹس کے لیے یکساں اصولوں پر عمل کرتے ہیں، اور اصول کے مطابق میزبان ملک کے چیئرمین، نائب صدر یا سی ای او کو مدعو کیا جاتا ہے۔”
بیان میں وضاحت کی گئی کہ “اگر میزبان بورڈ کے دیگر عہدیدار اس موقع پر موجود بھی ہوں، تب بھی انہیں اسٹیج کی کارروائی کا حصہ نہیں بنایا جاتا۔”
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔