اسلام آباد ۔رمضان میں چیزی چکن بریڈ رولز ایک شاندار اور مزیدار افطار کی ڈش ہے جو آپ کی افطار کو خاص اور ذائقے سے بھرپور بنا دیتی ہے۔
بریڈ میں چکن اور پنیر کا ذائقہ دار امتزاج ایک منفرد ذائقہ فراہم کرتا ہے۔ رمضان کے روزے کے بعد جب توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، یہ مزیدار ڈش آپ کو ذائقے کے ساتھ فوری توانائی فراہم کرتی ہے۔ اس آسان ترکیب کو آپ اپنی افطار کی میز پر اہل خانہ اور مہمانوں کے لیے بہترین بنا سکتے ہیں۔
رمضان اسپیشل: عام سویوں کو خاص بنائیں
اجزاء
- چکن: 250 گرام (ابلا ہوا اور باریک کٹا ہوا)
- پنیر: 1 کپ (موزریلا یا چیڈر)
- سبز مرچ: 1 عدد (باریک کٹی ہوئی)
- لہسن: 2 جوے (کچلے ہوئے)
- پانی: 2 کھانے کے چمچ
- تیل: 2 کھانے کے چمچ
- نمک: حسب ذائقہ
- کالی مرچ: 1 چمچ
- پسی ہوئی لال مرچ: 1 چمچ
- سویا ساس: 1 کھانے کا چمچ
- چلی ساس: 1 کھانے کا چمچ
- چکن پاوڈر: حسب ذائقہ
- ڈبل روٹی کے سلائس: حسب ضرورت
ترکیب
- چکن کو اُبال کر اس کے ریشے الگ کرلیں۔ پھر ایک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں اور اس میں لہسن اور سبز مرچ ڈال کر 1-2 منٹ تک فرائی کریں۔
- پین میں ابلا ہوا چکن، نمک، کالی مرچ، پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر 2-3 منٹ تک پکائیں تاکہ چکن پک جائے۔
- اس کے بعد اس میں سویا ساس، چلی ساس اور چکن پاوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو چولہا بند کر دیں اور چکن کو ایک طرف ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
- جب چکن ٹھنڈی ہو جائے تو اس میں پنیر شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
- ڈبل روٹی کے سلائس کے کناروں کو کاٹ کر چکن اور پنیر کا مکسچر ان پر رکھیں اور رول بنا کر سیل کرلیں۔
- ایک پین میں تیل گرم کریں اور ان رولز کو دونوں طرف سے سنہری اور کرسپی ہونے تک تل لیں۔
- جب رولز سنہری ہو جائیں تو انہیں نکال کر ٹشو پیپر پر رکھیں تاکہ اضافی تیل جذب ہو جائے۔ پھر گرم گرم رولز سرو کریں۔
مزیدار چیزی چکن بریڈ رولز تیار ہیں۔ آپ انہیں کیچپ کے ساتھ سرو کر سکتی ہیں۔