جاپان کے ناگائیزومی میں واقع ایک پارک کو باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے چھوٹا پارک قرار دیا گیا ہے، جس کا رقبہ محض 2.5 مربع فٹ ہے۔
یہ ننھا پارک ناگائیزومی ٹاؤن ہال کے قریب واقع ہے اور ٹوکیو سے تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت پر موجود ہے۔ اسے 1988 میں ناگائیزومی ٹاؤن کے تعمیراتی انتظامی شعبے کے ایک کارکن نے اس وقت بنایا جب وہ امریکا کے دورے سے واپس آیا تھا۔
اس کارکن نے امریکا میں پورٹ لینڈ کے مل اینڈز پارک کو دیکھا تھا، جسے اس وقت دنیا کا سب سے چھوٹا پارک مانا جاتا تھا اور جس کا رقبہ 3.1 مربع فٹ تھا۔
ناگائیزومی کے تعمیراتی انتظامی شعبے کے ایک ٹیم لیڈر، شوجی کویاما نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ مذکورہ کارکن نے امریکی پارک کو دیکھنے کے بعد اس سے بھی چھوٹا پارک بنانے کا فیصلہ کیا۔
یہ پارک 1988 میں مکمل ہوا، تاہم دسمبر تک مقامی انتظامیہ نے باضابطہ طور پر اس کی پیمائش کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حکام سے تصدیق کا انتظام نہیں کیا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔