لاہور۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے اپنی تفتیشی رپورٹ پیش کرتے ہوئے فواد چوہدری کو پانچ مقدمات میں گناہ گار قرار دیا۔ ان مقدمات میں راحت بیکری کے باہر، شیرپاؤ پل اور دیگر جلاؤ گھیراؤ کے الزامات شامل ہیں۔
فواد چوہدری نے عدالت میں اپنے سینئر وکیل کی غیر موجودگی کی بنا پر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت 19 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کیا ہے۔
فواد چوہدری نے عبوری ضمانتوں کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں اور عدالت میں ان کی درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔