اسلام آباد۔کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے پاکستان کے 28 اضلاع میں 30,000 فوڈ پیکجز کی کامیاب تقسیم کا عمل مکمل کر لیا تاکہ ضرورت مند کمیونٹیز کی مدد کی جا سکے۔
اس پہلے مرحلے کی تقسیم کا مقصد ان ہزاروں افراد کی معاونت کرنا ہے جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ ہر فوڈ پیکج کا وزن 95 کلوگرام ہے، جس میں 80 کلوگرام آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلوگرام چینی، اور 5 کلوگرام چنے شامل ہیں۔
تقسیم کا عمل کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی نگرانی میں شفافیت کے ساتھ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، ضلعی انتظامیہ، حیات فاو¿نڈیشن، اور پیس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ساتھ تعاون انجام دیا گیا۔یہ اقدام پاکستان میں غذائی عدم تحفظ کو کم کرنے اور مستحق گھرانوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے عزم کا مظہر ہے۔