بھارت میں کئی نامور ہدایتکار ایسے ہیں جن کی فلموں نے باکس آفس پر زبردست کامیابیاں حاصل کیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک بھارتی ہدایتکار کی فلموں نے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 4200 کروڑ سے زیادہ کمائی کر لی ہے؟
یہ کارنامہ جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار ایس ایس راجا مولی نے انجام دیا، جو بھارت کے سب سے کامیاب فلم ساز بن چکے ہیں۔ ان کی 12 فلموں نے مجموعی طور پر 4200 کروڑ کا بزنس کر کے دیگر تمام ہدایتکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ایس ایس راجا مولی کی کامیاب ترین فلموں میں باہو بلی سیریز اور آر آر آر (RRR) شامل ہیں، جنہوں نے نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی غیرمعمولی کامیابیاں سمیٹیں۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر روہت شیٹی آتے ہیں، جن کی فلموں نے 3200 کروڑ کا شاندار بزنس کیا، جبکہ تیسری پوزیشن پر فلم پشپا کے ہدایتکار سوکومار ہیں، جن کی فلموں نے مجموعی طور پر 2650 کروڑ کمائے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں مزید کامیاب ہدایتکاروں کی فہرست میں سنجے لیلا بھنسالی، راج کمار ہیرانی، اور کرن جوہر کے نام بھی شامل ہیں، جن کی فلموں نے باکس آفس پر نمایاں کمائی کی اور عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔