اسلام آباد۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کو گرینڈ الائنس بنانے سے روکا گیا، اور اس کی ذمہ داری موجودہ قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ ان کے بقول، موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، اسی لیے وہ خود ایک “ریلیز کمیٹی” تشکیل دیں گے۔
فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی کی قیادت پر شدید اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ، وقاص اکرم اور رؤف حسن کی عمران خان سے کوئی حقیقی وابستگی نہیں ہے۔ ان کے مطابق، اگر گزشتہ تین برسوں میں عمران خان کے لیے کوئی سیاسی حل تلاش کر لیا جاتا تو آج ملک کے حالات بہتر ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کا فرض ہے کہ وہ اپنا بیانیہ عوام کے سامنے رکھیں، اور یہی نکتہ ایک خط کے ذریعے اجاگر کیا جا رہا ہے، جس میں عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت پر ہونے والے مبینہ مظالم کو نمایاں کیا گیا ہے۔
معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے، فواد چوہدری نے کہا کہ 33 فیصد ٹیکسٹائل ملوں کی بندش سے ملکی معیشت بحران کا شکار ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق، امپورٹ پر پابندی کے باعث ڈالر بظاہر مستحکم نظر آ رہا ہے، لیکن حقیقت میں ملک میں مصنوعی معیشت چلائی جا رہی