بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا ایک حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس میں انہوں نے خواتین کے لباس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
سلمان خان نے انٹرویو میں کہا کہ عورت کا جسم جتنا ڈھکا رہے، اتنا بہتر ہے۔ ان کا یہ بیان خاصا متنازعہ بن گیا ہے اور مختلف افراد کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔
یہ انٹرویو ’’آپ کی عدالت‘‘ پروگرام میں ہوا، جہاں میزبان نے سلمان خان سے سوال کیا کہ وہ اپنی فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ کے سیٹ پر خواتین کو ڈیسنٹ لباس پہننے کی تلقین کیوں کرتے ہیں، جب کہ خود وہ شرٹ اتارنے میں ایک لمحہ بھی نہیں گزرنے دیتے۔ اس پر سلمان خان نے کہا کہ آج کل کا ماحول عجیب سا ہو گیا ہے اور یہ مسئلہ لڑکوں کا ہے، نہ کہ لڑکیوں کا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکے جب لڑکیوں کو دیکھتے ہیں تو وہ مجھے اچھا نہیں لگتا۔
سلمان خان نے وضاحت کی کہ جب آپ ایک ڈیسنٹ فلم بناتے ہیں، تو اسے فیملی کے ساتھ دیکھنے کے قابل بنانا ضروری ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جب وہ فلمیں بنائیں، تو لڑکوں کو یہ موقع نہ ملے کہ وہ ہیروئنز یا عورتوں کو غلط نظر سے دیکھیں۔
انہوں نے خواتین کی عزت اور وقار کے ساتھ پیش آنے کی اہمیت پر زور دیا۔
سلمان خان کے اس بیان پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ لوگ ان کی بات سے متفق ہیں اور ان کے پیغام کو سراہتے ہیں کہ خواتین کو عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔ لیکن دوسری جانب کچھ افراد کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو خواتین کے لباس کے بارے میں تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور خواتین کو اپنی مرضی سے لباس منتخب کرنے کا پورا اختیار ہونا چاہیے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
خواتین کا لباس پر اظہار خیال، سلمان خان کے انٹرویو سے نئی بحث چھڑ گئی
aamir khan salman khan salman khan age salman khan birthday salman khan edit salman khan family salman khan k samne rajat dalal ki dhamki salman khan kind salman khan mother salman khan movie salman khan movies salman khan new movie salman khan sigma salman khan sister salman khan song salman khan songs salman khan video salman khan vs rajat dalal ki dhamki salman khan wife salman khans mother salma khan