اسلام آباد۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے آڈیٹوریم میں آج ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹاپ سٹی ون ایکسپو 2025″ کی رونمائی کی گئی۔ اس تقریب کا مقصد باوسنگ رئیل اسٹیٹ تعمیرات اور اس سے جڑی صنعتوں کے فروغ کے لیے ایکسپو کا اعلان کرنا تھا جو 21، 22 اور 23 فروری کو ٹاپ سٹی ون اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی اور ان کی کابینہ نے ٹاپ سٹی ون کی انتظامیہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور اس ایکسپو کیلئے باہمی اشتراک عمل کی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے۔ مفاہمت کی یادداشت کے تحت رئیل اسٹیٹ اور دیگر متعلقہ صنعتوں کے فروغ کے لیے تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
آئی سی ای آئی کے صدر اور ٹاپ سٹی ون کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیت مختلف شرکاء نے رئیل اسٹیٹ کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور کہا کہ یہ شعبہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ دیگر صنعتوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔
شرکا تقریب کی جانب سے ٹاپ سٹی ون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایکسپو کے چیئرمین، کنور معیز خان کی وژنری قیادت اور باوسنگ انڈسٹری کیلے بروقت راست اقدامات کو بھی خوب سراہا گیا جسکے مطابق یہ ایکسپو نہ صرف رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معاشی منظرنامے کی طرف راغب کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
آئی سی سی آئی کی قیادت نے اس اہم پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ایکسپو صنعتوں کو مستحکم کرتی ہیں بلکہ پاکستان کی معیشت میں مثبت اثر ڈالتی ہیں، ٹاپ سٹی ون ایکسپو 2025 منفرد نمائش ہوگی جو رئیل اسٹیٹ اور متعلقہ صنعتوں کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرے گی، اور یہ اس شعبے میں جدت اور ترقی کا ایک نیا باب کھولے گی۔