بھارتی پنجابی گلوکار گرداس مان نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے ایک بار اپنی بیٹی کی شادی میں ان کی پرفارمنس کے بعد انہیں 500 روپے بطور تعریف دیے تھے۔
مشہور رئیلٹی شو “کون بنے گا کروڑ پتی” کے سیزن 16 میں گلوکار شنکر مہادیون اور گرداس مان نے شرکت کی۔ شو کے دوران گرداس مان نے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ وہ بالی ووڈ کے لیجنڈ کے سامنے بیٹھے ہیں۔
گرداس مان کے مطابق، یہ واقعہ ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ہے، جب انہوں نے امیتابھ بچن کی بیٹی کی شادی میں اپنی گائیکی سے لوگوں کو محظوظ کیا۔ امیتابھ بچن نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے 500 روپے بطور تحفہ پیش کیے، جو گرداس مان کے لیے آج بھی ایک قیمتی یادگار ہے۔
شو کے دوران گرداس مان کی یہ کہانی سن کر امیتابھ بچن بھی جذباتی ہوگئے اور دونوں نے ایک دوسرے کی تعریف کی۔ یہ لمحہ ناظرین کے لیے خاصا یادگار بن گیا۔